ابنا: مصر سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ مصري شہر اسنا ميں معزول صدر محمد مرسي کے حاميوں نے فوجي بغاوت کے خلاف مظاہرہ کيا۔ مظاہرے کي کال آئين کو بحال کرنے کے لئے چلنے والي تحريکوں کےاتحاد نے دي تھي ۔ اس سے پہلے اسکندريہ شہر ميں بھي اسي طرح کے مظاہرے ميں مرسي کے حاميوں اور مخالفين ميں تصادم ہوگيا تھا جس ميں متعدد افراد کے زخمي ہونے کي بھي اطلاع ہے ۔
ان مظاہروں کا عنوان تھا شہدا سے وفاداري کا اعلان۔ مظاہرين اپنے ہاتھوں ميں رابعہ العدويہ اسکوائر اور معزول صدر محمد مرسي کي تصويريں اپنے ہاتھوں ميں اٹھائے ہوئے تھے مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ رابعہ العدويہ اور النہضہ اسکوائر پر ايک ماہ قبل دھرنے پر بيٹھے لوگوں پر فوج اور سيکورٹي فورس کے حملوں ميں مارے گئے ہزاروں افراد کے قاتلوں پر مقدمہ چلايا جائے ۔
محمد مرسي کے حاميوں نے قاہرہ کے مضافاتي علاقے نصر ميں بھي اسي طرح کا مظاہرہ کيا ۔ اخوان المسلمين نے اپنے حاميوں سے کہا تھا کہ وہ رابعہ العدويہ اور النہضہ اسکوائر پر ہونے والے قتل عام کو ايک مہينے پورے ہونے کي مناسبت سے احتجاجي مظاہرہ کريں۔
.......
/169